جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں یومِ پاکستان کی مناسنت سے خصوصی تقریب

Written by on March 24, 2022

 جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں یومِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  سفیر پاکستان نبیل منیر نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم بلند کیا۔ ایچ او سی سارا سرور، کمرشل کونسلر عمران بلوچ، کمیونیٹی ویلفئیر اتاشی محمد عادل خان اور ڈیفنس اتاشی کرنل سید چنگیز ظفر بھی اس موقع پر موجود تھے. پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے عہدیداران، تاجروں، طلباء اور کارکنوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔  اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist