موٹروے پولیس کا ملازمین کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، ایم او یو سائن کردیا

Written by on March 24, 2022

موٹروے پولیس کا ملازمین کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام،این فائیو سینٹرل زون کے افسران،ملازمین کے لیےہسپتالوں، لیبارٹیزاور سکولوں کے ساتھ ایم او یو سائن کردیا، آئی جی موٹر ویز انعام غنی کے مشن کے مطابق تمام ملازمین کو رعایت دی جائے گی۔ مشن افسران،ملازمین کی فلاح و بہبود ہے۔

ڈی آئی جی سینٹرل زون محمد سلیم کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، جس کے مطابق ملازمین کامیڈیکل چیک اپ 25فیصدرعائتی نرخوں پر کیا جائےگا۔ افسران/ملازمین کےٹیسٹ بھی30 فیصدرعائتی نرخوں پر کیے جائیں گے جبکہ اسکولوں میں ملازمین کےبچوں کو50فیصد فیس میں رعایت فراہم کی جائےگی۔

ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ شہدا کے بچوں کوفیس میں پہلے ہی 100فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔اس اقدام کا مقصد موٹروےملازمین کی ویلفیئر اور بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے۔ایس پی،سیکٹرکمانڈرز نے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist