افغانستان کی صورتحال تشویشناک،فوری مدد کی ضرورت ہے،نائب وزیر اعظم قازقستان

Written by on March 22, 2022

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستا ن کی موجودہ صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ،افغانستان کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر فوری امداد کی ضرورت ہے ۔ ممالک کے درمیان ایک دوسرے پرانحصار بڑھ رہا ہے ،اس وقت دنیا کو عالمی سطح پرتنازعات کا سامنا ہے ۔

نائب وزیر اعظم قازقستان مختار تلبردی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور درپیش چیلنچز سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے ،مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوزنسلی اور مذہبی نفرت کا باعث بنتی ہے۔روس یوکرین تنازعہ سے عالمی معیشت دباو کا شکار ہے ۔مختار تلبردی نے پاکستان کواو آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد پیش کی ۔قازقستان کے نائب وزیر اعظم اپنے ملک اور ایشیا گروپ کی او آئی سی اجلاس میں نمائندگی کر رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist