اسلامو فوبیا کیخلاف پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ،سعودی وزیر خارجہ

Written by on March 22, 2022

او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودنے او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ  اسلامو فوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ،اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن قرار دینے سے بین الاقوامی ہم آہنگی میں مدد ملے گی ۔ 

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا  کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ کا قیام خوش آئند ہے ،ٹرسٹ فند کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کی جائیگی ۔ امت مسلمہ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کا پر امن حل چاہتے ہیں ،  مسئلہ کشمیر پر منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا چاہیے ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر مد د کر رہے ہیں، جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہونا مسلم امہ کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist