پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فوج کے خلاف طوفان بدتمیزی مچایا: فوادچوہدری

Written by on March 21, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فوج کے خلاف طوفان بدتمیزی مچایا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ یہ اکاؤنٹس ن لیگ کےحق میں مہم چلاتے رہے پھر فوج کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا، وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کا ادارہ بدنام کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist