“سوال ہی پیدا نہیں ہوتا” شیری رحمان نے بلاول کی او آئی سی اجلاس رروکنے کی دھمکی کی وضاحت کردی

Written by on March 20, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے بلاول کے او آئی سی اجلاس روکنے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  ہےسوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ او آئی سی اجلاس میں کوئی رخنہ ڈالیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہناتھا بلاول بھٹو نے کہا ہم او آئی سی اجلاس میں کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی کا  اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا ایسی اطلاعات کے بعد ہی ہم نے ایسا رد عمل دیا۔چاہتے ہیں تحریک عدم اعتماد پہلے پیش ہو پھر او آئی سی کا اجلاس شروع ہو،عدم اعتماد کا وقت ہی ایسا رکھا ہےکہ اجلاس متاثر نہ ہو۔ او آئی سی کا اجلاس مینج کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے سپیکر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں، وہ ہمارے لیے قابل بھروسہ نہیں رہے،عہدے پر ہوتے ہوئے بھی وہ کارکن بنےہوئے ہیں۔سپیکر کا عہدہ  معتبر ہے لیکن اسد قیصر اس عہدے سے منحرف ہو گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist