“7 دن کے اندر معافی مانگیں ، ورنہ ۔ ۔ ۔”اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے

Written by on March 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز  نوٹسز  پر دستخط کر دیے۔

“نیوز” کے مطابق شوکاز  نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7  روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  منحرف ارکان کو آج شوکاز  نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

یہ واضح نہیں کہ شوکاز کن 13 ارکارن کو جاری کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist