سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں سندھ ہاﺅس پر حملے کا از خود نوٹس لے لیا

Written by on March 19, 2022

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاﺅس پر حملے کا از خود نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آج دوپہر ایک بجے سندھ ہاﺅس پر حملے کے از خود نوٹس کی سماعت کرے گی ، عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیاہے جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلباءنے سندھ ہاوس کے سامنے احتجاج شروع کیا جو کہ متشدد ہو تا چلا گیا اور مظاہرین نے گیٹ توڑ ڈالا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کیں جن میں سے متعدد کو رہا کر دیا گیاہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سندھ ہاوس میں پناہ لینے کا اعلان کیا تھا جبکہ راجہ ریاض کے انٹرویو کے بعد سیاست میں گرما گرمی پیدا ہوئی اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist