“حکومت کے خلاف ووٹ دینے آنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ پی ٹی آئی اسمبلی سے نکال دے گی” شاہد خاقان عباسی کا منحرف ارکان کو پیغام

Written by on March 19, 2022

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جو ارکان حکومت  کے خلاف ووٹ دینا چاہتےہیں وہ یہ سوچ کر آئیں کہ پی ٹی آئی اسمبلی سے نکال دے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ جو اراکین پی ٹی آئی سے آئے  ہیں وہ یہ سوچ کر آئیں  کہ انہیں اسمبلی سے نکال دیا جائے گا۔ارکان پارلیمنٹ آئیں گے انہیں کوئی نہیں روک سکتا،کبھی بھی کوئی اقتدار چھوڑکر اپوزیشن میں نہیں آتا۔

انہوں نےکہا کہ ہم اقتدار کے لالچ میں نہیں ایک مقصد کیلئے آئے تھے، پنجاب میں عدم اعتماد بعد کی بات ہے،ان کے  خیال میں وفاق میں انتخابات ہونے چاہئیں، صوبے چلتے رہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے عوام کو تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist