“اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے” شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

Written by on March 19, 2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ   اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائیں،پھر ان کے ساتھ وہ ہو گا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ پیر کو اگر عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہوئی تو دیکھتے ہیں کہ پھر او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ بطور وزیر داخلہ کہتاہوں ان کےساتھ وہ ہوگی کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکےجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مسئلوں پر اس طرح کے باتیں نہیں کی جاتیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist