24گھنٹے میں کورونا سے مزید 7اموات ،تعداد30ہزار326ہو گئی

Written by on March 18, 2022

ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد دم توڑ گئے ،تعداد30ہزار 326ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.64فیصد رہ گئی ہے ۔ملک میں اس وقت کرونا مریضوں کی تعداد16ہزار 875ہے ۔ پاکستان میں 15لاکھ 20ہزار 817افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،جن میں سے 14لاکھ 73ہزار 616افراد صحت یاب ہو چکے ہیں 

اعداد و شمار کے مطابق 183نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 525 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ہے، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 219، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 503 جبکہ بلوچستان میں 35 ہزار 454 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 910، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 657 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 206 ہو گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist