اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس فوری معطل کرنے سے انکار

Written by on March 18, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو جاری نوٹس  کو فوری طور پر معطل کرنے سے انکار کر دیا ، عدالت نے  الیکشن کمیشن اور کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، وزیر اعظم کی جانب سے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نےنوٹس جاری کرکے 14 مارچ کوطلب کیا،وزیراعظم کوجاری نوٹس معطل کردیں،الیکشن کمیشن کانوٹس جاری کرنےکااختیارہی نہیں تھا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ  الیکشن کمیشن کااختیارتھایانہیں،کیاکوئی شخص خودفیصلہ کرےگا؟، الیکشن کمیشن کوسنےبغیراسٹےآرڈرنہیں دے سکتے،عمران خان اوراسدعمرنےالیکشن کمیشن پیش نہ ہوکرغلط کیا،آپ الیکشن کمیشن میں کم از کم بذریعہ وکیل پیش ہو جاتے ،عدالت نے  الیکشن کمیشن اورکابینہ ڈویژن کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت   28 مارچ تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist