او آئی سی اجلاس، آرمی چیف نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

Written by on March 17, 2022

 چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کانفرنس اور یوم پاکستان پریڈ کے لیے خاطر خواہ حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ ہدایت گزشتہ روز روالپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں دی ۔ 

ڈیلی ڈان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کی طرف سے میزائل پاکستانی حدود میں آ گرنے کے واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اگرچہ اس واقعے کو بھارت نے غلطی قرار دیا ہے مگر ایسی غلطی بڑی تباہی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ 

کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ عالمی فورمز کو اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کے سٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور حفاظتی پروٹوکولز کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح کے واقعات علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist