انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو نوٹس جاری

Written by on March 17, 2022

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  محمود خان سمیت وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کردیے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات سلیم اللہ کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں  اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود  یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،مراد سعید اور صوبائی وزرا محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز سوات میں عوامی جلسہ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کو یہ جلسہ کرنے سے منع کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist