آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ، وزیر خزانہ شوکت ترین

Written by on March 17, 2022

 وزیر خزانہ شوکت ترین نےاپوزیشن کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کےمطابق  ہم نے معاشی بہتری کیلئے  اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ،  اب آئی ایم ایف کی جانب سے حتمی جواب کا انتظار ہے ۔

وزیر خزانہ نےواضح کیا کہ کچھ لوگ صرف ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت  آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں جس کا مقصد آنے والی حکومتوں کیلئے مسائل پیدا کرنا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist