پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ق )کو وزارت اعلیٰ دینے سے انکار، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Written by on March 16, 2022

پی ٹی آئی نے لیگ (ق)کو وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور مونس الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پرویز خٹک نے مونس الٰہی سے کہا کہ 5سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے ۔پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتے مسلم لیگ (ن )بناتی ہے تو بن جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے ، ہر مشکل میں سیاسی بلیک میل کرنا مناسب نہیں ،پرویز خٹک نے طاربق بشیر چیمہ کے بیانات کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہو تا تو پہلے اسمبلی سے استعفیٰ دیتا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist