کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد ہو گئی

Written by on March 13, 2022

مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی تعداد 1.7 فیصد پر آگئی جبکہ تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں  35 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 609 مثبت کیسز آئے ۔ 

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ  18 ہزار 692 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 307 افراد کی اموات ہو چکی ہیں ۔  اب تک  14 لاکھ 70 ہزار 424 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک  دو کروڑ 68 لاکھ 97 ہزار 815 کویڈ ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں ۔

سندھ میں پانچ لاکھ 71 ہزار 854 افراد مہلک وائرس  سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ آٹھ ہزار 91 افراد کی اموات ہوئیں ، پنجاب میں پانچ لاکھ  تین ہزار 715 افراد متاثر  ہوئے جبکہ 13 ہزار 538 کا انتقال ہوا ۔ خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 18 ہزار 70 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، چھ ہزار 300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں ایک لاکھ 34 ہزار 818 افراد کورونا سے متاثر اور ایک ہزار 20 جاں بحق ہوئے ۔ 

گلگت بلتستان میں  11 ہزار 631 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور 191 کا انتقال ہوا،  بلوچستان  میں 35 ہزار 437 افراد کورونا سے متاثر  جبکہ 377 جاں بحق ہوئے ۔ 

آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 167 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 790 افراد کا انتقال ہوا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist