راولپنڈی ٹیسٹ کی غیر معیاری پچ پر آئی سی سی میدان میں آگیا ، کرکٹ پاکستان کو زوردار جھٹکا

Written by on March 11, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیا ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے  ٹیسٹ میچ کے پانچ روز میں صرف 14 وکٹیں گرسکیں تھیں اور مقابلہ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا ہے۔

 نیوز کے مطابق رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 5 روز کے دوران وکٹ کے ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وکٹ پر نہ فاسٹ بولرز کیلئے کچھ تھا اور نہ ہی اسپنرز کو کوئی مدد ملی جس کی وجہ سے بیٹ اور بال میں یکساں مقابلہ نہ رہ سکا۔انہوں نے کہا کہ  آئی سی سی قوانین کے مطابق اس وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا جارہا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے ، یہ ڈی میرٹ پوائنٹ پانچ سال تک ایکٹیو رہے گا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist