‘جمعیت علما اسلام کے دو اراکین کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ ۔۔۔، پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن پر شیخ رشید کا بیان

Written by on March 11, 2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے دو اراکین قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، قانون ہاتھ  میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی اپیل پرجہاں کہیں بھی سڑکیں بند ہوگئیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے تھانے میں بیٹھے ہیں، ہماری طرف سے وہ رہا ہیں، ہم  تو مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے،تا کہ کہیں  ان کی کمپنی کی مشہوری نہ ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، یہ شکست کھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارہ کہو سے ایک گروپ پکڑا ہے، پورے پاکستان میں صرف دو آدمیوں کی جان کو خطرہ ہے، ایک مولانا فضل الرحمان اور  دوسرا شیخ رشید ، آصف زراری اور شہباز شریف کو کسی نے کچھ نہیں کہنا۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو ہم نے گرفتار نہیں کیا، وہ شوق سے بیٹھے ہیں، پولیس پر تشدد کیا گیا، سرکاری گاڑیوں کی ہوا نکالی گئی، پانچ گھنٹے ہم نے ان سے مذاکرات کیے جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا، یہ ملک ہے، بنانا اسٹیٹ نہیں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist