بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

Written by on March 11, 2022

بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک تیز رفتار ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جسے پاکستان ائیرفورس  کے ائیر ڈیفنس سینٹر نے گرادیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ڈی جی  آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ائیرفورس نے اس چیز کی مکمل نگرانی کی اور اسے گرادیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ چیز 3 منٹ اور چندسیکنڈ تک رہی اور  260 کلومیٹر اندر تک سفر کیا، اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے۔انہوں نےکہا کہ بھارتی چیز کسی حساس شے پر نہیں گری اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist