اپوزیشن کی سیاست کا پتا صاف ہو سکتا ہے، شیخ رشید

Written by on March 11, 2022

وزیر خارجہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں ،جمہوری نہیں ۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،ان کی سیاست کا پتا صاف اور جھاڑو پھر سکتا ہے ۔

 وزیر خارجہ شیخ رشید کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا فضل الرحمان پہلے بھی استعمال ہوئے ہیں اب بھی استعمال ہو رہے ہیں ،اپوزیشن عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں افراتفری چاہتے ہیں ،پارلیمنٹ ہاوس اور لاجزکو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی ف کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویڈیو زموجود ہیں ، پولیس والے ان کی منتیں کر ررہے ہیں ،کامران مرتضیٰ نے پولیس کیخلاف گندی زبان استعمال کی ۔مولانا کل شا ہ زیب کو پڑ گئے کہ تم کون ہوتے ہو یہ کہنے والے کہ 172لوگ نہیں ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist