موجودہ دور چیلنجنگ ،چین سے مضبوط تعلقات ہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر

Written by on March 11, 2022

فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ ایئر بیس پر منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کا کہنا تھا کہ ہم ایک چیلنجنگ دور میں رہ رہے ہیں ، جے ٹین سی کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور پاک فضائیہ کیلئے آج تاریخی لمحہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین سے درآمد شدہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ ایئر بیس پر منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور چین کے سفیر نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،چین او رپاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں،امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist