سپریم کورٹ کا بلوچستان حکومت کو 1 ماہ میں ڈومیسائل سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کا حکم

Written by on March 10, 2022

 سپریم کورٹ  نے بلوچستان حکومت کو 1 ماہ میں ڈومیسائل سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت نے بلوچستان میں ڈومیسائل کے اجرا سے متعلق کیس کی سماعت 1 ماہ تک ملتوی کر دی ۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان میں ڈومیسائل سے متعلق کیس کی سماعت  ہوءی ،   عدالت نےریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے، عدالت نے 1 ماہ میں قبائل کے ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹس کی قانون سازی کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس عائشہ اے ملک   نے استفسار کیا کہ  لوکل ڈومیسائل کا اجراءکس قانون یا ضابطے کے تحت کیا جاتا ہے؟، لوکل ڈومیسائل کے اجرا کا کوئی قانون یا رول موجود نہیں ہے۔ 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  بلوچستان حکومت نے یہ کہا کہ آباد کار ڈومیسائل کے اہل نہیں؟ بلوچستان حکومت کو قانون سازی کے لیے  1 ماہ دے رہے ہیں، اگر بلوچستان حکومت قانون سازی نہیں کرتی تو مناسب حکم جاری کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist