“ہم روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کر رہے ہیں” صدر جوبائیڈن نے سخت ترین پابندیوں کا اعلان کردیا

Written by on March 9, 2022

 امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج وہ روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کو نہ صرف کانگریس بلکہ امریکہ کے عوام کی بھی تائید حاصل ہے، امریکی لوگوں نے آگے بڑھ کر یوکرین کی مدد کی اور واضح کردیا کہ ہم پیوٹن کی جنگ کیلئے انہیں سبسڈی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پابندی کے اثرات امریکہ میں بھی نظر آئیں گے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن وہ مہنگائی کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist