وزیر خزانہ نے بھی وزیراعظم کے بیان پر اعتراض کردیا

Written by on March 9, 2022

وزیرخزانہ شوکت ترین نے بھی وزیراعظم عمران خان کے یورپی یونین سے متعلق بیان پر اعتراض کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمیلسی کے جلسے میں وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر شوکت ترین کا کہنا تھاکہ  یورپی یونین کے معاملے پر وزیراعظم کو عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی، پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا معاملہ سیاسی ہے۔وزیرخزانہ نے عمران خان کے بیان کی تائید بھی کی اور کہا کہ کشمیر پرمغرب کے دہرے معیار پر بات کرنا وزیراعظم کا حق ہے، اپنی خود مختاری گِروی رکھ دیں اور وہ جو چاہیں کہیں تو پھر بطور قوم ہاتھ اُٹھالینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist