وزیراعظم کی ایک بار پھر عثمان بزدار کی حمایت ، تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دیدیا

Written by on March 9, 2022

  وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کر دی ہے اور مختلف مخالف دھڑوں کی طرف سے پنجاب میں تبدیلی کے لیے آواز اٹھانے کی خبروں کے بعد  وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا اور کہا کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ جتنا کام کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا۔

 نیوز کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے واضح کیا کہ عثمان بزدار میڈیا فرینڈلی نہیں ہیں، جس کا انھیں نقصان ہوتا ہے، لیکن وزیراعلی ٰ پنجاب کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی ایک پورا تھاٹ پراسس ہے،  عثمان بزدار رابطوں کی وجہ سے ایم پی ایز میں بھی مقبول ہیں، عثمان بزدار سے مسئلہ ان لوگوں کو ہے جو خود وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کو جتنا جانتا ہوں وہ کبھی غداروں کا ساتھ نہیں دے سکتا، ڈاکوؤں کا گلدستہ صرف میری وجہ سے اکٹھا ہے، فلور کراسنگ کا قانون موجود ہے جس پر اراکین ہمیشہ کے لیے سیاست سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، انھیں اہم ٹاسک بھی دیے گئے ہیں، اور ہدایت کی کہ ناراض ارکان سے ملاقات کر کے تحفظات دور کریں، وزیر اعظم نے اعتماد بھی دلایا کہ اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی، ان کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات کا احوال بھی سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ترین گروپ کا مطالبہ وزیر اعظم کو پہنچایا، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ترین گروپ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی چاہتا ہے، تاہم وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ کسی بھی صورت عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کروں گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist