“کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ جو آپ کہیں وہ کرلیں” گزشتہ روز کے اس بیان کے بعد یورپی یونین کے صدر کا وزیر اعظم کو فون آگیا

Written by on March 8, 2022

یورپی یونین کونسل کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے روس، یوکرین تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ یورپی یونین کے صدر کی وزیر اعظم کو کال آئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے روس، یوکرین تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ وزیر اعظم اس گفتگو کے بعد ثالثی کے حوالے سے عملی اقدامات لیں گے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے آج یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے یوکرین کی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یوکرین میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کیا  اور اس چیز کو اجاگر کیا کہ کس طرح اس تنازعے کے ترقی پذیر ممالک  کی معیشت پر اثرات ہوسکتے ہیں، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یوکرین میں  فی الفور سیز فائر  کی ضرورت ہے۔

وزیر اعطم کے مطابق انہوں نے انسانی امدادکی فراہمی کے ساتھ ساتھ مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک یوکرین کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز میلسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا “یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھا کہ روس کے خلاف حمایت کریں۔ یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا اُس نے بھارت کو بھی خط لکھا؟ کیا آپ نے مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارت کے خلاف بیان دیا؟ کیا دہشتگری کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کرنے پر ہمارا شکریہ ادا کیا؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ جو آپ کہیں وہ کرلیں،  اب پاکستان امن میں تو حصہ دار بنے گا لیکن کسی کی جنگ میں پاکستان کسی ملک کو سپورٹ نہیں کرے گا۔”


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist