‘جہانگیر ترین کے پنجاب حکومت سے تحفظات پی ٹی آئی کے حق میں ہیں، علیم خان سے ملاقات کے بعد عمران اسماعیل کا بیان

Written by on March 8, 2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے  پنجاب حکومت سے تحفظات ہیں، یہ تحفظات تحریک انصاف کےحق میں ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والے سابق سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لاہور آئے ہیں، علیم خان آج بھی عمران خان کے ساتھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو علیم خان کے تحفظات سے آگاہ کروں گا اور آخری فیصلہ عمران خان کا ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ علیم خان آج بھی عمران خان کا سپاہی ہے، علیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں، افسوس ہے دیرینہ دوست علیم خان کے پاس مذاکرات کیلئے آنا پڑا۔گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ 24 گھنٹوں میں سب واپس ایک پیج پر ہوں گے، کل ہی تمام معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist