ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

Written by on March 6, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اس ہفتے مالی معاملات کے حوالے سے لاحق پریشانی ان شاءاللہ ختم ہو گی اور پردئہ غیب سے کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ کاروباری معاملات اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں، آپ کے سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ہوگا ،آئندہ کے لئے اچھا اور اہم کام بھی مل جانے کے امکانات ہیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات چیت بھی چل سکتی ہے بندش ختم ہوگی، ان شاءاللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالے سے دن اچھے نہیں، آپ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جلد بازی میں، کوئی نقصان ہو جائے جو کام کر رہے ہیں، وہ ٹھیک ہے، اسی پر توجہ دیں، ان شاءاللہ فائدہ ملتا رہے گا۔ یہ ہفتہ خانگی امور میں بھی بہتری لائے گا ،ناراض افراد سے صلح کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ازدواجی معاملات میں بہتری کے امکانات روشن ہیں اور جو جوڑے ناراض ہو کر اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے ،اب ان شاءاللہ وہ دوبارہ قریب آ جائیں گے۔ اس ہفتے اولاد کے معاملات میں بھی بہتری آئے گی ،جو لوگ نیا رشتہ وغیرہ طے کرنے کا سوچ رہے ہیں، ان کے لئے بھی ایک اچھا وقت شروع ہوگا۔ آپ کو مالی طور پر بھی ایک فائدہ ملے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو اب بہت سے معاملات میں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، ایک اچھا وقت چل رہا ہے، اس میں لاپروائی کریں گے تو شاید پھر کافی انتظار کرنا پڑے۔ اس ہفتے جو آفر ملے اس کو پکڑ لیں، بہتر رہے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ ہو سکے گا، نئی پوسٹنگ بھی ہو گی ،کاروباری حضرات کے لئے بھی فائدہ مند دن شروع ہوں گے ، بس تھوڑی سی محنت کرنا ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں بند نہ کریں، حقیقت کا سامنا کریں ،اللہ پاک سے مدد مانگ کر جو سلسلے بند ہو گئے تھے، ان پر توجہ دیں، بحکم اللہ وہ چل پڑیں گے۔ آپ کے مالی نقصانات پورے ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان دنوں اولاد کے حوالے سے آپ اہم فیصلے کریں گے، خاص طور پر نیا رشتہ وغیرہ طے ہونے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

شاید آپ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں، جو اپنے تھے، آپ سے دور ہو گئے ہیں۔ آپ کا غصہ اور جلد بازی آپ کے لئے سخت نقصان دہ ہے، اس پر قابو رکھیں، ورنہ اب کے بچھڑے تو پھر شاید برسوں میں بھی نہ مل پائیں۔ وراثتی امور والے معاملات بھی اب حل ہونے کے قریب ہیں۔ آپ پوری توجہ دیں ،تھوڑی کوشش تیز کریں۔ نتیجہ آپ کے حق میں ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں، بے حد لازمی ہے، آپ کے لئے بھی اور آپ کے گھر والوں کے لئے بھی، آپ کسی نظر بد میں آئے ہوئے ہیں۔ اس نے بے شمار معاملات کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے، اگر آپ نے اس کا اب بھی روحانی حل نہ کیا تو یہ طویل بھی ہو سکتے ہیں۔”ن“ والے ناموں سے دور رہیں، ابھی کسی بڑی چیز کی خرید و فروخت کرنا بھی آپ کے لئے مناسب نہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش والی کیفیت محسوس ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے بے شمار معاملات خرابی کی طرف جا رہے ہیں، آپ سب سے پہلے استخارے کی مدد سے کام لیں۔ دوسرا ہو سکے تو دو بھوکوں کو مسلسل تین یوم کھانا بھی کھلائیں، کالے ماش سے اپنی نظر بھی اتاریں، ابھی کسی بڑے کام میں ہاتھ مت ڈالیں، ناکامی ہو گی، غصہ نہ کریں، جھگڑے کا اندیشہ رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ناجائز دوستی وبال جان بن جائے گی، عقل سے کام لیں، سچی توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں، ان دنوں سب سے زیادہ خیال آپ کو اپنی عزت کا رکھنا ہوگا، جو لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے وہ بے حد پچھتائیں گے۔ ان دنوں آپ کی توجہ سب سے زیادہ روز گار کی طرف ہونی چاہئے، اس میں جس قدر محنت کریں گے، فائدہ بھی اتنا ہی حاصل کر لیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ آج کل بہت اوپن ہو رہے ہیں، اس بات کا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے، یہ سخت نقصان والی بات ہے، دوسروں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ آپ پر وار کر سکیں۔ خدا کے لئے عقل سے کام لیں، صرف جائز کام ہی کریں، دل کے معاملات قابو میں رکھیں، روزگار پر توجہ آپ کے لئے مالی خانہ کھول دے گی، آپ کو مستقبل کے حوالے سے بھی بے شمار فائدے نظر آئیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

یہ ہفتہ آپ کی زندگی میں بے شمار تبدیلیوں کو لے کر نمودار ہو رہا ہے، آپ کو بڑے عرصے کے بعد اب اچھے مواقع ملنا شروع ہو گئے ہیں، اپنی زندگی سنوارنے کے لئے اس کو اپنے ہاتھ سے مت جانے دیں، جو آفر آئے اس کو فوری قبول کر لیں، ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ ہو سکے گا، رہائش کی تبدیلی کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے، آپ ذہنی طور پر تیار ہو جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

راستہ بلاک دکھائی دے رہا ہے، ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ جس کام کو کرنے کا ارادہ ہے، یہ چند دن بعد کر لیں، اس ہفتے بس اپنے معمول کے کام جاری رکھیں اور خاموشی سے چلیں، کسی کے ساتھ دل کی بات بھی نہ کریں، اس طرح مشکل ہو گی۔ اس ہفتے اپنے گھر کے مسائل پر توجہ دینا ضروری ہے۔ ہوا میں تیر نہ چلائیں، مکمل پلاننگ کے ساتھ ہی قدم اٹھائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist