سانحہ پشاور، خود کش حملہ آور کتنا عرصہ تربیت لیتا رہا؟ تحقیقات کے بعد پولیس کا موقف آگیا

Written by on March 6, 2022

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اپنےطریقہ واردات سے کافی تربیت یافتہ لگ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے تین سے چار سال تربیت حاصل کی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ  پولیس نے سیکیورٹی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مسجد گیٹ پر چیکنگ کےلیے ایک کانسٹیبل غیرمسلح جبکہ دوسرا اسلحے سے لیس تھا،  خودکش حملہ آور نے سب سے پہلے مسلح کانسٹیبل کو نشانہ بنایا، پھر ڈیڑھ سیکنڈ میں دوسرے کانسٹیبل کو سینے پر گولی ماری۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ غیرمسلح کانسٹیبل سینے میں گولی لگتے ہی دوڑا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے دارالحکومت  پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خود کش حملے کے مزید 6 زخمی انتقال کر گئے، پولیس نے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist