امریکی سینیٹرز آج یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ورچوئل ملاقات کریں گے

Written by on March 5, 2022

 امریکی سینیٹرز آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ورچوئل ملاقات کریں گے ۔ 

امریکی ٹی وی این بی سی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی سینیٹرز اور یوکرینی صدر کے مابین گفتگو ہو گی  ۔ انگریزی جریدے “دی ہل” کے مطابق  یوکرینی صدر زیلنسکی کے پاس یہ شاندار موقع ہو گا کہ وہ کانگریس کے ارکان کو اپنی مدد اور فوج کی مضبوطی کیلئے قائل کر سکیں ۔

انگریزی جریدے کے مطابق روس کی جارحیت کے باوجود یوکرین کے صدر کیف چھوڑنے سے انکاری ہیں جس کے باعث انہیں امریکی سینیٹرز اور عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ ورجینیا کے سے امریکی سینیٹر مارک وارنر نے  زیلنسکی کا موازنہ دوسری جنگ عطیم کے دور میں برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل سے کیا ۔

 جریدے کے مطابق سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے یوکرین سے متعلق سوالات میں ایک سوال شامل کیا تھا کہ کیا یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی  افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی بننے جا رہے ہیں جو طالبان کی پیشقدمی کے بعد فرار ہو گئے تھے یا وہ چرچل بننے جا رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist