خواتین کی حمایت کے لیے بنائے گئے قوانین اور عملدرآمد کے طریقہ کار کی آگاہی کیلئے عمر کوٹ میں سیمینار

Written by on March 5, 2022

محکمہ ویمن  ڈویلپمنٹ عمرکوٹ اور سماجی تنظیم سی ایس ایس پی  کے تعاون سےصوبہ سندھ میں خواتین کی حمایت کے لیے بنائے گئے قوانین اور ان پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےاسسٹنٹ ڈائریکٹر وومین ڈویلپمنٹ عمرکوٹ و میرپورخاص طارق وحید بلوچ نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے حکومت کے بنائے ہوئے قوانین کا مکمل علم ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ انہیں ان کے حقوق مل سکیں، انہوں نے کہا کہ انہیں چھوٹی کم عمر کی شادی اور گھریلو تشدد پر آواز اٹھانی چاہیے، اس موقع پر سماجی تنظیم سی ایس ایس پی عمرکوٹ کی ضلعی منیجر میر حسن آریسر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین مردوں سے زیادہ غیر محفوظ ہیں، ضروری ہے کہ خواتین اپنے حقوق سے پوری طرح آگاہ ہوں۔

سماجی و بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر سروپ چند مالھی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بنھبرو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اگر  کسی خاتون کے ساتھ زیادتی یا تشدد کیا جاتاہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے تا کہ متاثرہ  خاتون کی بھرپور قانونی اور آئینی مدد ہو سکے، اس موقع پر سماجی تنظیم سی ایس ایس پی عمرکوٹ میڈم کلثوم، ڈسٹرکٹ وومین گروپ کی صدر میڈم روبیہ محبوب، جنرل سیکرٹری میڈم ایسٹر شکیل، ثریا منگریو سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist