شیخ رشید نے بھارت کو خبردار کردیا
Written by Prime FM92 on March 4, 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر بھارت ہمارے پانیوں میں آئے گا تو پھر کسی قسم کا گلہ نہ کرے‘۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ سال کوشش کی تھی تو سب میرین کو پکڑا لیا تھا لیکن مارا نہیں۔انہوں نے کہا ہم پرامن قوم ہیں اس لیے ہم نے بھارت کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا، کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ’’ انف ازانف‘‘ ہماری طرف سے یہ آخری وارننگ تھی اور اگر اب بھارت ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہے اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔