امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پشاور دھماکے کی مذمت

Written by on March 4, 2022

امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے پشاور مسجدمیں خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔

منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے لواحقین کو صبر اور ہمت کی تلقین کی اور کہا کہ ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے۔ پشاور میں ہر سال بڑا سانحہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں مساجد، مدارس، سکولزاور گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت کا بندوبست کریں اور دشمنوں کی چالوں سے خبردار رہیں۔ 

دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکریٹری جنرل امیر العظیم اور دیگر قائدین نے بھی پشاور مسجد دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Continue reading

Previous post

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ متعددز خمی ہیں ، دھماکے سے متعلق عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عینی شاہد نے دھماکے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریبا پونے ایک بجے کالے کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، حملہ آور نے پہلے پانچ سے چھ فائر کیئے جس میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا پھر وہ مسجد میں داخل ہو گیا اور منبر کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا ، یہ سارا واقعہ صرف پانچ منٹ کے اندر اندر پیش آیا، جب دھماکہ ہوا تو مسجد کا نیچے والا حال مکمل بھر چکا تھا جبکہ چھت پر بھی لوگ نماز پڑھنے کیلئے موجود تھے ۔ گھی 20 روپے مہنگا ہوگیا عینی شاہد کا کہناتھا کہ یہاں پر کوئی سیکیورٹی موجود نہیں تھی بلکہ مسجدکے باہر بھی سولین سیکیورٹی ہی موجود تھی ۔ عینی شاہد کا کہناتھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک گھر پر ڈیڑھ سال پہلے دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا ۔


Thumbnail
Current track

Title

Artist