کورونا وائرس مزید 19 زندگیاں نگل گیا ، 768 نئے کیسز سامنے آگئے

Written by on March 3, 2022

 مہلک کورونا وائرس مزید 19 زندگیاں نگل گیا  جبکہ 786 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث ہونےو الی اموات کی مجموعی تعداد  30 ہزار 237 ہو گئی جبکہ  نئے کیسز کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہو گئی ہے ۔

 این سی ا و سی کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹوں مین  35 ہزار 281 کورونا ٹیسٹ کئے گئے  جن میں  مثبت کیسز کی شرح  2.17 فیصد رہی ۔  پنجاب میں اب تک 5 لاکھ دو ہزار 12 افراد کورونا سے متاثر ،  13 ہزار 508  جاں بحق ہوئے ، سندھ میں پانچ لاکھ 68 ہزار 928 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ  8 ہزار 80 افراد کا انتقال ہوا ۔ خیبرپختونخوا میں  دو لاکھ 16 ہزار 386 افراد کورونا سے متاثر اور  چھ ہزار 280 جاں بحق ہوئے ۔

بلوچستان میں  35 ہزار 357 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے   376 کا انتقال ہوا ، آزاد کشمیر میں 43 ہزار44 افراد متاثر اور 376 جاں بحق ہوئے ۔  گلگت بلتستان میں 11 ہزار 531  جبکہ 788 جاں بحق ہوئے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist