امریکہ میں یوکرینی سفیر کا روس پر یوکرین میں ویکیوم بموں کے استعمال کا سنگین الزام

Written by on March 1, 2022

یوکرین کے امریکہ میں سفیر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس نے حالیہ بمباری کے دوران ویکیوبموں کا استعمال کیا ہےجس کےبعد اب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پرکو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے ۔

 رات کے وقت کیئے گئے خطاب میں زیلنسکی کا کہناتھا کہ’’ تمام کنونشن کی خلاف ورزی پر انٹر نیشنل ٹریبونل یقینی ہوگا ،دنیا معصوم یوکرینی لوگوں کے قتل کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔‘‘

گزشتہ روز امریکہ میں یوکرینی سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے یوکرین پر ویکیوم بموں کا استعمال کیا ہے ، اوکسانا مارکوا کا کہناتھا کہ ویکیوم بموں کا استعمال جنیوا کنویشن کی خلاف ورزی ہے ، جو تباہی روس یوکرین پر لانا چاہ رہاہے وہ بہت بڑی ہے ۔

 ’’ ویکیوم بموں کو ’’ تھرمو بارک ویپنز ‘‘ بھی کہا جاتاہے جو کہ انسانی جسم کو بخارات بنا سکتاہے اور اندرونی اعضاء کو کچل سکتا ہے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist