انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی آن لائن کانفرنس میں گورنر پنجاب کی شرکت، پارٹی کو ان ہائوس کام کرنا ہوگا: چوہدری سرور

Written by on February 28, 2022

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی  آن لائن کانفرنس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ملک پاکستان کو یورپین یونین سے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید وقت ملا، اگر ہمیں یہ سٹیٹس بحال رکھنا ہے تو پارٹی کو ان ہائوس کام کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہا ،  پوری دنیا میں پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو فروغ دیا اور دیار غیر میں ملک و قوم کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کی سفارتکاری کے فروغ اور مختلف ایشوز پر پاکستان کے موقف کو دنیا تک بہترانداز میں پہنچا رہے ہیں جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ تنظیم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کریں گے اور گورنر ہاوس پنجاب کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس اپنے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے ارکان جب پاکستان آئیں گے تو ان کی صدر پاکستان سے بھی ملاقات کروائی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں بہترصحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پاکستانی صحافیوں کو ہرسال تعریفی ایوارڈ بھی دے جائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکو تنظیم کے چیرمین وسیم چوہدری، صدر شاہد چوہان، سنئیر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری مہوش خان سمیت دیگر نے تنظیم کےاغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان، پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کلچر کو دنیا میں فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انڈیا کی جھوٹی انفارمیشن کے سامنے پاکستان کے اصل حقائق کو بھی سامنے لانا ہے۔ آن لائن کانفرنس میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللۃ علیہ وسلم کی سعادت فنانس سیکرٹری وسیم بٹ نے حاصل کی جبکہ نامور جاپان سے مصنف و صحافی عرفان صدیقی ، سویڈن سے حافظ محمد عمران سمیت دیگر صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے گورنر پنجاب نے تفصیلی جوابات دئیے اورتمام مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist