’’ آپ مجھے شائد آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں اور۔۔‘‘یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

Written by on February 26, 2022

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی پوری قوم کو جذباتی کر دیاہے ، جس ان کا کہناتھا کہ ممکن آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں ، میں کیف میں ہی ہوں اور ہم ملک کا دفاع کرتے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ زیلنسکی نے سبز رنگ کا لباس پہن رکھاہے جو کہ ملٹری کا ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر ساتھی بھی موجود ہیں ، یہ ویڈیو صدارتی عمارت کے سامنے بنائی گئی ہے ۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ ’’ ہم سب یہاں ہیں، ہماری فوج یہاں ہے ، معاشرے کے شہری بھی یہاں پر رہیں، ہم سب یہاں پر اپنی آزادی اور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہمیشہ اسی طرح کرتے رہیں گے۔

یورپی یونین اور امریکا یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے تاحال گریز کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ اور کینیڈا نے روس کے صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دی ہیں، امریکا نے بھی صدر پیوٹن پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولن برگ کہتے ہیں کہ اتحادیوں کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist