یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

Written by on February 26, 2022

یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک اور یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات چیت کی گئی۔سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا ہے۔جس پر یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے تمام پاکستانی طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist