کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں کمی آگئی

Written by on February 25, 2022

ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں کمی جاری ہے ، گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  2.72 فیصد ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 122 افراد میں  مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ  مثبت کیسز کی شرح  2.72 فیصد رہی ۔ 

ملک کے تمام شہروں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی کم رہی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  سب سے زیادہ شرح پشاور کے شہر بنوں میں ریکارڈ کی گئی ، گلگت میں شرح  7.84، حیدر آباد میں 6.87، مظفر آباد میں 6.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

پشاور میں 4.58، کراچی میں چار ، لاہور میں تین اور کوئٹہ میں  2.67 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح  1.65 جبکہ راولپنڈی میں دو ریکارڈ کی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist