پاکستان اور ترکی نے مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانا شروع کردیا، دفاعی میدان سے بڑی خبر آگئی

Written by on February 24, 2022

ایک طرف پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے چین سے 25جے 10سی لڑاکا طیارے حاصل کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن ’ٹی ایف۔ ایکس‘ سٹیلتھ فائٹر جیٹ تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔  پاکستان اور ترکی کے مابین یہ پیشرفت امریکہ کی طرف سے ترکی کو ایف 35دینے سے انکار کے بعد ہوئی ہے۔ ترکی کے ساتھ کی گئی اس ڈیل کو سابق امریکی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تاحال مذاکرات میں اس ڈیل کے بحال ہونے کا کوئی امکان سامنے نہیں آیا۔

 ترکی نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدے تھے، جسے جواز بناتے ہوئے امریکہ نے اس کے ساتھ ایف 35کی خریداری کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ ترک ایروسپیس انڈسٹریز کی طرف سے پاکستان کے اشتراک سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی تیاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

ترک ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمل کوٹل گزشتہ دنوں پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل رضوان ریاض کے ہمراہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تھے جہاں انہوں نے کہا کہ ”ترکی مقامی سطح پر سٹیلتھ طیارے بنانے کی کوششوں کو تیز تر کر رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ٹی ایف۔ ایکس کی تیاری پر کام کرنا انہی کوششوں کا حصہ ہے۔  ترکی اپنے اس مقصد کی بارآوری کے لیے پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرز کی خدمات حاصل کرے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist