یوکرین کے گروپ کی دراندازی، 5 روسی فوجی ہلاک، روس نے سنگین الزام لگادیا

Written by on February 22, 2022

روس نے پڑوسی ملک یوکرین پر اپنے ملک میں دراندازی کا الزام عائد کردیا۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین سے ان کے ملک میں دراندازی  کرنے والے ایک گروپ کو روکا ہے ، دوسری جانب یوکرین نے اس کی تردید کی ہے۔

“الجزیرہ” ٹی وی کے مطابق روسی فوج کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ایک گروپ نے روس میں دراندازی کی کوشش کی ، اس واقعے میں روس کے 5 فوجی ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب یوکرین کی جانب سے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے اسے “فیک نیوز” قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے یوکرین پر حملے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے۔” ایسی خفیہ اطلاعات موجود ہیں کہ روس اپنے پڑوسی ملک پر حملہ کرنا چاہتا ہے اور اس منصوبے پر عملدرآمد  شروع کردیا گیا ہے۔”


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist