پاکستان کے سمندری ساحلوں سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پرانٹرنیٹ کیبل کٹ گئی

Written by on February 22, 2022

سمندر میں کیبل کٹنے کی رپورٹس آ رہی ہیں جس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر   ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist