بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن حیدر عباس کی نمازِ جنازہ ادا

Written by on February 22, 2022

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے  کیپٹن حیدر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن حیدر عباس نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور   دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہونے کے باوجود قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بھی شرکت کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist