مہلک کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ، ایک ہزار 360 کیسز رپورٹ

Written by on February 21, 2022

مہلک کورونا وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا ، مزید 31 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 40 تک پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق اب تک ملک بھر میں 15 لاکھ ایک ہزار 680 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں  ، ملک بھر میں اس وقت ایک ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 14 لاکھ تین ہزار 968 افراد وائرس کو شکست دے کر صحتمند ہوچکے ہیں ۔ 

پاکستان میں اب تک  دو کروڑ  61 لاکھ 36 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ  24 گھنٹوں میں 41 ہزار 597 ٹیسٹ کئے گئے ۔ 

سندھ میں پانچ لاکھ  64 ہزار 522 ، پنجاب میں  4 لاکھ 99 ہزار 63 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ  14 ہزار 955 ، دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 839 ، بلوچستان میں 35 ہزار 274  ، آزاد جموں و کشمیر میں 42 ہزار 669 جبکہ گلگت بلتستان میں  11 ہزار 358 افراد متاثر ہوتے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist