وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دوبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ

Written by on February 19, 2022

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر  پاکستان کے سفیر افضال محمود, دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان  اور ڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا- اس موقع پرڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے  ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی.

پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت  سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے.اب تک دس لاکھ کے قریب لوگ ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں. پاکستان پویلین، اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث، دبئی ایکسپو 2020 میں پہلے پانچ پویلینز میں شامل ہے جسے پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے.وزیر خارجہ نے پویلین کے ڈیزائن اور خوبصورتی کو سراہا اور منتظمین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی -وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  دبی ایکسپو 2020 میں او آئی سی پویلین کا بھی وزٹ  کیا – ڈائریکٹر پویلین او آئی سی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا  جبکہ وزیر خارجہ نے او آئی سی پویلین میں بذریعہ ویڈیو میسج، او آئی سی کے تمام وزرائے خارجہ کو  22-23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی دعوت دی.وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دبئی ایکسپو 2020 میں سعودی پویلین کے  دورہ کے دوران سعودی اسٹنٹ کمشنر جنرل حسین حنبزازا نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا. وزیر خارجہ نے سعودی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کو سراہتے ہوئے اسے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا عکاس قرار دیا.سعودی اسٹنٹ کمشنر جنرل حسین حنبزازا نے سعودی پویلین کا دورہ کرنے اور اسے سراہنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist