بل گیٹس نے دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپسی پر وزیراعظم عمران خان کیلئے ٹویٹر پر خصوصی پیغام جاری کر دیا

Written by on February 18, 2022

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

بل گیٹس گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پولیو اور کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے پر بل گیٹس کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پولیو کے تدارک کے لیے حوصلہ افزا اقدامات سے متاثر ہوا اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist