خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ لیکن کتنے بجے سنایا جائے گا ؟ جانئے

Written by on February 15, 2022

خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت بھی ہوئی جس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیاہے اور شام چار بجے سنایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل،ویلج ،نیبرہڈکونسلزسےکامیاب امیدواروں کےنوٹیفکیشن جاری کیے گئے ۔ایڈو وکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ الیکشن کامطلب صرف پولنگ کادن نہیں ہوتا، امیدواروں نےحلقےمیں مہم چلانی ہوتی ہے،لوگ احتساب کرتےہیں، 15مارچ تک 15اضلاع میں درجہ حرارت منفی ہوگا، 2سال انتخابات نہ ہونےکی ذمہ دارخیبرپختونخواحکومت نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  متفق ہوں صرف صوبائی حکومت ذمہ دارنہیں ہے، کیارمضان المبارک میں الیکشن نہیں ہوسکتا؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رمضان میں انتخابات کرانےپراعتراض نہیں، ڈی جی لاالیکشن کمشن نے کہا کہ شیڈول میں تبدیلی سےانتخابی عمل متاثرہوگاایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ  سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوتمام امور کاجائزہ لینےکاحکم دیا، ڈی جی لاکےدلائل سپریم کورٹ کےحکم کی خلاف ورزی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist