موٹر وے پولیس نے پشاور کے نزدیک سنائپر رائفل سمیت بڑی تعداد میں خطرناک اسلحہ پکڑ لیا

Written by on February 14, 2022

موٹروے پولیس  نے ایم ون پر پشاور کے نزدیک بڑی تعداد  میں سنائپر رائفلر سمیت خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ون  سروس روڈ پر  اسلحہ کی بھاری کھیپ کو سمگل کیا جارہا تھا،  موٹر وے پولیس کو دیکھ کر  موٹر سائیکل سوار خطرناک اسلحہ سروس روڈ پر پھینک کر فرا رہو گئے ، برآمدہ اسلحے میں مختلف بور کے 65 پسٹل، ایک  کلاشنکوف، 20 بارہ بور رائفلیں،ایم سولہ ٹائپ  دو عدد   رائفل، ایک  سنائپر رائفل  شامل ہے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق برآمدہ اسلحے میں  خطرناک اسلحہ کے سپیئر پارٹس، 72میگزینز، اور گولیوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے ، اسلحے کی برآمدگی اور سمگلنگ بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist