فیصل آباد میں 19 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

Written by on February 13, 2022

فیصل آباد میں 19 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی لرزہ خیز واردات کا انکشاف ہواہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لڑکی کو گھر سے اغواء کیا گیا جس کے بعد اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر زہر دے دیدیا گیا ، جس کی وجہ سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جانا چاہیے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist